اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علمائے بحرین کے "چودہ فروری فورم" کے ترجمان نے زور دے کر کہا ہے کہ عوامی احتجاج کو کچلنے کے سلسلے میں بادشاہ اور ولیعہد کی سوچ ایک جیسی ہے اور ان کے درمیان اس سلسلے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ بادشاہ اور ولیعہد دونوں عوام کو کچل کر ہمیشہ کی طرح ان کا استحصال کرنا چاہتے ہیں اور وہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں لیکن ان کی روش میں فرق ہے۔ عقیل موسوی نے کہا کہ بادشاہ نے لوگوں کی گرفتاریوں اور ان کا خون بہانے کے ذریعے عوام کو سزا دینے کی کوشش کی اور ان کے بیٹے ولیعہد بحرین نے عوام کو مذاکرات کی دعوتیں دے دے کر ان کے انقلاب کو منحرف کرنے اور قومی یکجہتی پر وار کرنے کی کوشش کی جبکہ وہ مذاکرات کی دعوت کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آئے شہریت یافتہ اجنبیوں کے سہارے لوگوں کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔.................../110
8 مارچ 2011 - 20:30
News ID: 230492
موصولہ اطلاعات کے مطابق بحرین کے بادشاہ اور ولیعہد دونوں عوامی احتجاج کچلنے پر مکمل طور پر متفق ہیں اور ان میں اس سلسلے میں کوئی فرق نہیں ہے۔